.
فروری مہینہ کی پاور بل جو مارچ میں تقسیم ھوئی تھی، بہت سارے پاور لوم بنکروں کو 27 ایچ پی سے زیادہ کا بل دیا گیا تھا
11 مارچ کو آگرہ روڈ پاور ہاوس پر مفتی صاحب کی حکم پر ھم نے آن لائن کمپلین کرتے ھوئے اسے کم کرنے کی کوشش کی تھی اسی ماہ لاک ڈاؤن لگ جانے کی وجہ سے کچھ بنکروں کی بلوں میں کمی کی گئی اور کچھ لوگوں کی بلوں میں مسلسل زیادہ ریٹ سے بل دیا گیا ھے،
اس لئے آج مفتی صاحب نے مہاوترن کے اسسٹنٹ چیف انجینئر، اور ایگزیگٹیٹو انجینئر، اور کلکتہ پاور سپلائی کمپنی کے اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ کرتے ھوئے عملی اقدامات کی طرف زور دیتے ھوئے یہ فیصلہ کرایا کہ
27 ایچ پی سے کم لوڈ والے کنزیومرس جنہوں نے آئن لائن شکایت درج کی انہیں اور اس کے بعد جن کنزیومرس کی بل 27 ایچ پی سے کم لوڈ ھونے کے باوجود زیادہ بل دیا گیا ھے اسے انٹریس کے ساتھ کم کر کے دیا جائے
اس لئے *میٹنگ میں طے ھوا ھے کہ بروز بدھ جمعرات ،جمعہ ،اور سنیچر کو آگرہ روڈ پاور ہاوس کی اسکاڈا بلڈنگ میں منیش صاحب سے ملاقات کرتے ھوئے آئن لائن کمپلین اور پاور بل کی زیراکس کاپی جمع کرائیں*
شہر میں بہت سارے سنگل فیز کنزیومرس کو کئی کئی ماہ کی ریڈنگ ایک ساتھ لیتے ھوئے انہیں بل تقسیم کردیا گیا ھے، ایسے کنزیومرس کو قسط کی سہولت دینے کی بات کی گئی ھے، جسے کلکتہ ہیڈ آفس سے منظوری لیتے ھوئے کچھ دنوں میں فیصلہ لیا جائے گا
فروری سے ستمبر تک جن کی بل ایک ھی ریڈنگ سے دی گئی ھے انہیں یہ سہولت خاص طور دی جائے گی
کچھ کنزیومرس P D اور TD کے ھیں انہیں بھی بل دیا گیا ھے ایسے کنزیومرس کو اگلے ھفتہ سے اسپیشل کاؤنٹر لگا کر ان مسائل کو حل کرنا بھی طے کیا گیا ھے
شہر کے جن ٹرانسفارمرز پر مینٹینس کا کام کرنا ھے اسے اگلے دو تین دنوں میں شروع کرنا بھی طے کیا گیا ھے جسے سلسلہ وار کام جلد از جلد مکمل کرنے بھی طے کر لیا گیا ھے
بار بار فیڈرس کے ٹرپ ھونے کی وجہ سے اوور لوڈ ختم کرنے متعلق بڑا فیصلہ لیتے ھوئے
سنگنیسور سب اسٹیشن کو جاری کرنے کے بارے حائل مسائل کو حل کر کہ جلد از جلد شروع کرنے کی کاروائی شروع کردی گئی ھے جس سے قلعہ سب اسٹیشن اور آزاد نگر سب اسٹیشن المعروف مدنی نگر سب اسٹیشن سے بجلی سپلائی والے فیڈرس ،بیلباغ ،چونا بھٹی راجہ نگر کے کنزیومرس کو سہولت ملے گی
سائنہ سب اسٹیشن میں مزید 10 ایم وی کا پاور ٹرانسفارمر تین دنوں میں جاری کرنے کا پابند کرتے ھوئے شروع کرنا تاکہ اولڈ دریگاؤں، نیو دریگاؤں کے بنکروں کے مسائل ختم ھوں،
شہر کی پاور ضرورت کو دیکھتے ھوئے کم از کم تین نئے سب اسٹیشن مالدہ، دیانہ ،آگرہ روڈ ،کے لئے بنانے کی ضرورت کو دیکھتے ھوئے کاروائی شروع کرنا طے ھوا ھے
ھم ان شاء اللہ بجلی مسائل پر ہر وقت نمائندگی کے پابند ھیں جب جیسی ضرورت ھو گی ھم پاور کنزیومرس کے کوشش کرتے ھوئے کام کرا کر دینگے
*ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل صاحب قاسمی*
مہاگٹھ بندھن آگھاڑی
پیشکش : محمد زاھد ندوی
منجانب : *قائد و سالار واٹس ایپ گروپ*
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں