*مالیگاؤں(پریس ریلیز)ارقم مسجد سے مہاراشٹر کانٹا تک گٹر کی تعمیر کے لئے برسوں قبل 79 لاکھ کا خطیر بجٹ مختص کرتے ہوئے گٹر کی تعمیر شروع کی گئی لیکن دیکھا یہ گیا کے گٹر کی مکمل تعمیر نا ہوتے ہوئے انتہائی گھٹیا اور ناقص آدھی ادھوری تعمیر کرتے ہوئے اسے چھوڑ دیا گیا،تکلیف دہ مقام یہ ہے کے ٹھیکے دار نے اس گٹر کی تعمیر مکمل نا کرتے ہوئے مختص شدہ رقم حاصل کرکے راہ فرار اختیار کر لی،اس آدھی ادھوری تعمیر شدہ گٹر کے اطراف میں رہنے والوں نے جب اس کی شکایت رضوان بیٹری والا سے کی تو رضوان بیٹری والا نے بروقت نمائندگی کرتے ہوئے خاطی ٹھیکیدار کو جائے وقوع پر طلب کرتے ہوئے زبردست پیمانے پر دھرنا آندولن کیا یہ دیکھتے ہوئے مذکورہ حلقہ کے پی آئے سمیت سٹی انجینئر سمیت دیگر ذمہ داران نے جائے مقام پر حاضر ہوکرکل سے ہی گٹر کی تعمیر مکمل کرنے کا عندیہ دیا اور رضوان بیٹری والا سے دھرنا آندولن ختم کرنے کی گزارش کی یہاں یہ واضح ہوا کے اس گٹر کی تعمیر کے لئے مختص شدہ بجٹ میں بدعنوانی ہی نہیں بلکہ مہا بدعنوانی ہوئی ہے جس میں ٹھیکیدار کے علاوہ میونسپل ذمہ داران بھی ملوث ہے اس گٹر کی آدھی ادھوری تعمیر میں ہوئی مہا بدعنوانی میں ارباب اقتدار کے ہمراہ فرشتوں کی جماعت کا بھی عمل دخل نظر آیا یہ دیکھتے ہوئے دھرنا آندولن پر بیٹھے ہوئے رضوان بیٹری والا نے میونسپل ذمہ داران کے ساتھ ساتھ سبھی کی گوشمالی کی اس موقع پر ندیم سیٹھ(زمزم آئیس)،،اقبال ماسٹر،،مختار عمر،،جنید بھائی،،شاھد بھائی،،محمد نظام،،محمد اظہر،،مومن سعد عامر،،محمد آصف،،انصاری فیاض،،عبدالرشید،،انصاری ثاقب احمد،،انصاری راشد اختر،،معوذ حاشر،،معاذ عامر وغیر موجود رہے*
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں