کرونا کے نام پر شہر مالیگاؤں میں شام 7 تا صبح 7 تک کے کرفیو کی وجہ سے شہریان پریشانی میں مبتلا ہیں وہی چھوٹا بڑا کاروبار کرنے والوں کو شام 7 بجے کے بعد سے ہی (جو کہ شہر میں دھندے کا وقت ہوتا ہے) کرفیو کی وجہ سے پولیس کی جانب سے ہونی والی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اِن ہی تکالیف کو بھانپتے ہوئے جنتادل جنرل سیکریٹری *ساتھی مستقیم ڈگنٹی* کی قیادت میں جنتادل ورکرس و مہا گٹھ بندھن اگھاڑی روز اول سے ہی 24 گھنٹے کے کرفیو کی مخالفت کرتے ہوئے شکایتی لیٹر پرانت آفیسر کو دیئے، نیز کرفیو کے خلاف تحریک بھی چلائے ساتھ ہی اِس معاملے میں ناسک ضلع کلکٹر سے بھی بات ہوئی.
آج ساتھی مستقیم ڈگنٹی مقامی پرانت آفیسر سے رات کے کرفیو کے خلاف فون پر گفتگو کئے جس پر پرانت آفیسر نے کہا کہ ضلع کلکٹر صاحب آج کل میں آرڈر جاری کرنے والے ہے جس میں کرفیو میں کچھ رعایت ہوسکتی ہے... ضلع کلکٹر کو آرڈر جاری ہونے کے بعد کرفیو کی نوعیت کس طرح کی ہوگی یہ سمجھنے کے بعد جنتادل مشورے سے اپنا لائحہ عمل طئے کرے گی.
*پریس ریلیز*
8 اکتوبر 2020 بروز جمعرات
*شیخ انیس مستری*
ترجمان جنتادل سیکولر مالیگاؤں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں