مالیگاؤں / 31 اکتوبر بروز سنیچر دوپہر تین بجے یشونت فوٹو اسٹوڈیو کے بانی یسونت دیورے کے ہونہار بچے پانڈورنگ دیورے نے جے ای ای امتحان میں 188 رینک حاصل کیا اس موقع پر راجستھان کوٹا میں کوچنگ سینٹر جے ای ای اے سی آئے ٹی سینٹر کے کے ڈی سر نے مالیگاؤں شہر سے جے ای ای میں 188 مارک سے کامیابی حاصل کرنے والے پانڈورنگ یشونت دیورے کی تعلیمی سرگرمی کے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کے پورے انڈیا سے تقریبا 13 لاکھ بچوں نے اس امتحان میں شرکت کی تھی جن میں آپ کے مالیگاؤں شہر سے تعلق رکھنے والے پانڈورنگ نے 188 نمبرات حاصل کر شہر کا نام روشن کیا ہے جو ایک بڑی بات ہے ، ہمارے پاس یہ بچہ 12ویں جماعت سے آیا تھا جس نے کامیابی کے لئے بھرپور جدوجہد کی ہے ، پانڈورنگ طالب علم نے اپنی تعلیمی کامیابی پر تفصیلات میں کہا کے سب سے پہلے میں اپنے ٹیچر کی جانب سے کی جانے والی گائیڈ لائن کو توجہ سے سنتا تھا اور روزانہ ملنے والے ہوم ورک کو پابندی سے کرنے کے ساتھ اسٹڈی پر بھرپور توجہ دیتا تھا جس کے چلتے مجھے کامیابی حاصل کرنے میں آسانی ملتی ہے ، فیملی میں ماں باپ کا بہت بڑا سپورٹ ہے ، کے ڈی سر نے کہا کہ اگر کوئی طالب علم یہ چاہتا ہے کے وہ تعلیم میں کامیابی چاہتا ہے تو اسے 9 ویں جماعت سے اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہیئے ، اگر آپ انجینیرنگ میں جانا چاہتے ہیں تو آپ کو متھامٹیکس پر خصوصی دھیان دینا چاہیئے اگر آپ کا میٹھامٹیکس اچھا ہوگا تو فزکس اور کیمسٹری بھی آپ کا اچھا ہوگا ۔ پانڈورنگ کے والد یشونت دیورے نے اپنے بچے کی کامیابی پر کہا کے میرے لئے بہت ہی فکر کی بات ہے ، میں اور میرا خاندان اس کامیابی پر بہت خوش ہے اس سے پہلے ہمیں ایسی کامیابی کبھی نہیں ملی ہے ۔ انہوں نے جذباتی انداز میں بتاتے ہوئے کہا کے میری بیٹے کی کامیابی پر اسکی ممی کا بہت بڑا ہاتھ ہے انہوں نے بچے کے ساتھ ہم سے تین سال دور رہے کر اسی تعلیم سرگرمیاں کو آسان بنانے میں مدد کی ۔ آج تعلیم میں کوئی کامیاب مرکز ہے تو وہ ہے راجستھان کا کوٹا ، میں سبھی والدین سے اپیل کرتا ہوں کے اگر وہ بھی اپنے بچوں کو اسی طرح کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں تو وہ کوٹا راجستھان کے اس تعلیمی ادارے سے رابطہ کریں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں