ممبئی: بالی ووڈ میں ٹریجڈی کنگ کے نام سے مشہور اداکار دلیپ کمار (Dilip Kumar) کے دو بھائیوں کی کورونا بحران میں موت ہوگئی۔ مسلسل دو ہفتے کے اندر دونوں بھائیوں کی موت سے پوری فیملی ایک طرف صدمے میں ہے تو دوسری طرف اب تک یہ بات دلیپ کمار کو نہیں بتائی گئی ہے۔ سائرہ بانو نے ’دی ٹائمس آف انڈیا’ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس مایوسی اور پریشان کر دینے والی خبر کو دلیپ صاحب سے دور رکھا گیا ہے۔
سائرہ بانو نے بتایا ’آپ سے سچ کہیں کہ اب تک دلیپ صاحب کو اسلم صاحب کو اسلم بھائی اور احسان بھائی کے چلنے جانے کی خبر نہیں دی گئی ہے۔ ہم پوری کوشش کرتے ہیں کہ ایسی پریشان کرنے والی خبریں ان تک نہ پہنچیں۔ اتنا ہی نہیں بلکہ ہم نے انہیں امیتابھ بچن کے کورونا پازیٹیو ہونے کے وقت بھی نہیں بتایا تھا۔ انہیں امیتابھ کے ہاسٹل میں داخل ہونے والی خبر بھی ہم نے نہیں دی تھی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں