آج سے ایک سال سے پہلے ہمارے چہیتے لیڈر ساتھی بلند اقبال صاحب 16 ستمبر 2019 کو اس دنیا سے رخصت ہو گئے
ہم ایمان والے ہے ہمارا ایمان ہے کے انسان کے اس دنیا سے آنے سے قبل اس کی کتنی زندگی اس دنیا میں رہے گی مقرر کر دیا جاتا ہے ساتھی بلند اقبال صاحب کی اللہ پاک نے اتنی زندگی لکھی تھی
ساتھی نہال احمد صاحب کے انتقال کے بعد بلند اقبال صاحب کو جنتادل سیکولر کے تمام ورکر اور عہداران نے اس عزائم کے ساتھ بلند اقبال صاحِب کو اپنا لیڈر مان کر بلا مقابلہ انھیں صدارات کی کرسی پر براجمان کیا تھا کے بلند اقبال پڑھے لکھے اور سیاسی طور پر وہ تمام چیزیں اللہ پاک نے انھیں دی تھی جو نہال صاحب کے اندر تھی بلند اقبال صاحب بڑی بیباکی کیساتھ اپنی ذمے داری نبھائی اور شہر نے دیکھا اور اخبارات میں پڑھا بھی کے کارپوریشن کی مہاسبھا ہو یا پولیس کی زیاداتی کے خلاف عوام کیلئے انھوں نے برابر اپنی لیڈر شب کا حق ادا کیا اور ان کے ساتھ ہر تحریک اور کام میں پارٹی کے جنرل سیکریٹری محمد مستقیم ڈگنیٹی صاحب شانہ بشانہ چلتے رہے اور انکے اس دنیا سے جانے کے بعد بھی پارٹی کی کمان کو سنبھالے ہوئے ہے اور انشاء اللہ آگے بھی شہر کی عوام کے حق کیلئے لڑتے رہے گے اور جنتادل سیکولر کے تمام چھوٹے بڑے ورکر انکے ساتھ چلتے رہے گے.
اللہ پاک ساتھی بلند اقبال کو جنت الفردوس میں اعلی مقام دے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں