*سروے کرنے والے کرونا سفیر آپ کے گھر آکر کیا معلومات حاصل کریں گے

*"میرا خاندان میری ذمہ داری"* مہاراشٹر حکومت کی اس مہم کے خدوخال کیا ہیں....؟؟ 

*کرونا وباء پر قابو پانے کے لئے حکومتِ مہاراشٹر کی جنگی مہم کیوں اور کیسے....!!!*
، جاننے کے لیے پڑھئے اس تحریر کو....*

مالیگاؤں: (ترجمہ و تلخیص رسش کے ذریعہ) کووڈ 19 کے اثرات کم کرنے کے لیے اور کووڈ کے ذریعہ ہونے والی اموات کو کم کرنے کے لیے حکومتِ مہاراشٹر نے پردھان سچیو ڈاکٹر پردیپ ویاس کی دستخط سے پوری ریاست کے ڈیویزنل کمشنرس، کلکٹرس اور میونسپل کمشنرس کو بھیجے گئے سرکولر میں *ماجھا کُٹُنب ماجھی جوابداری* مہم شروع کرنے سے متعلق جو ہدایات دی ہیں، اس کے مطابق، 
اس مہم کے دوران گھروں گھر سروے کے لیے وزٹ ٹیم تیار کی جائے جس میں ایک آروگیہ کرمچاری، پرائمری ہیلتھ سینٹر کے ڈاکٹر، پرائمری ہیلتھ پتھک یا سمودائے آروگیہ ادھیکاری اور مقامی سرپنچ، میونسپل ممبر یا کارپوریٹر کو شامل کیا گیا ہے. مقامی کارپوریٹر اپنے کسی 2 ورکرس یا رضا کار (ایک لیڈی ایک جینٹس) کو اس سروے کام کے لئے متعین کرے گا جبکہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے پرائمری ہیلتھ سینٹر کی اے این ایم، آشا ورکر، ہیلتھ ورکر، آنگن واڑی کرمچاری یا پولیو ورکرس کو شامل کیا جائے گا. جنہیں *کرونا دُوت یا کرونا میسینجر یا کرونا سفیر* کا نام دیا گیا ہے. سروے کے لئے گھروں تک آنے والی اس ٹیم کی کارکردگی اس طرح ہوگی.... 

*1)* ہر ٹیم ایک دن میں 50 گھروں کی وزٹ کرے گی اور گھر میں موجود ہر فرد کی معلومات بدن (بخار) کا درجہ حرارت، ایس پی او ٹو اور کوماربِڈ کنڈیشن کی معلومات جمع کرے گی...
*2)* ایس پی او ٹو یعنی آکسی میٹر کے ذریعہ آکسیجن کا سیچوریشن، سردی کھانسی، زکام، ناک بہنا، گلے کی تکلیف، کوماربڈ کنڈیشن یعنی ٹی بی، دمہ، پریشر، شوگر، ہارٹ، کڈنی یا پھیپھڑوں کی بیماری، کینسر یا کسی بڑے جان لیوا امراض کی معلومات اس سروے ٹیم کے ذریعہ جمع کی جائے گی..
*3)* گھر کے کسی فرد سے متعلق مذکورہ شکایات ملنے پر ایسے شخص کو قریب کے فیور کلینک ریفر کیا جائے گا جہاں اس کا کووڈ 19 ٹیسٹ کرکے مناسب علاج و معالجہ کی رہنمائی ہوسکے گی. 
*4)* اسی طرح کومَاربِڈ کنڈیشن والے مریضوں کا علاج جاری ہے یا نہیں اس کی معلومات لے کر انہیں علاج سے متعلق مناسب رہنمائی کی جائے گی.
5. ہر چار سے پانچ ٹیم کے ساتھ پرائمری ہیلتھ سینٹر کا ایک ڈاکٹر / ہیلتھ آفیسر ہوگا جو مناسب علاج سے متعلق رہنمائی کرے گا.
*6)* گھر کے ہر شخص کو پِری کووڈ19، کووڈ19 اور پوسٹ کووڈ 19 کے بارے میں جانکاری دی جائے گی.

*میرا خاندان میری ذمہ داری* مہم سے متعلق درج بالا گائیڈ لائن کے مطابق ذیل کی کاروائی عمل میں آئی ہے....
*1)* دی گئی گائیڈ لائن کے مطابق ہر شہر، گاؤں یا پرائمری ہیلتھ سینٹر پر آروگیہ پتھک (وزیٹرس ٹیم) تیار کرکے ان کو ٹریننگ دی گئی ہے اور ان میں ضروری لوازمات تقسیم کئے گئے ہیں...
*2)* ہر 5 سے 10 ٹیم کے ساتھ ایک ڈاکٹر / ہیلتھ آفیسر کی تقرری کی گئی ہے جو ٹیم کے ساتھ گلی محلوں میں وزٹ کریں گے.
*3)* کوماربڈ کنڈیشن والے مریضوں کے لیے یعنی کڈنی کی تکلیف، شوگر، پریشر، ہارٹ اور پھیپھڑوں کی تکلیف، سانس لینے میں دقت جیسے امراض کے لئے پرائمری ہیلتھ سینٹرس میں وافر مقدار میں دواؤں کا ذخیرہ کیا جائے، ... ایسے مریضوں کو دوائیں مہیا کی جائیں. ضرورت پڑنے پر NHM کی گرانٹ سے دوائیں خرید کر مریضوں کو مفت تقسیم کی جائیں،اس طرح کی ہدایات مقامی انتظامیہ کو دی گئی ہے... 
*4)* حکومتِ مہاراشٹر کی ہدایات کے مطابق ہر CCC/CHC/DHC سینٹرس پر فیور کلینک کا آغاز کیا جائے، ایسے فیور کلینک پر کووڈ 19 کی علامات والے مریضوں کو لایا جائے اور ان کا کووڈ 19 ٹیسٹ کرایا جائے، انہیں آئسولیٹ کیا جائے. ہر تعلقہ میں کم از کم ایک فیور ٹریٹمنٹ سینٹر ہونا ضروری ہے... 
*5)* ضرورت پڑنے پر نئے CCC/CHC/DHC سینٹرس جاری کئے جائیں اور آکسیجن سلنڈرس کا بھرپور ذخیرہ کیا جائے.
*6)* مشکوک کرونا مریضوں کو فیور ٹریٹمنٹ کلینک لانے کیلئے ہر 2 سے 3 سینٹرس کے لئے ایک ایمبولینس کا انتظام کیا جائے.
*7)* مقامی کارپوریٹرس، پرائیویٹ اسپتال اور علاقائی رضا کاروں کو اس مہم میں شامل کیا جائے.
کووڈ 19 کی روک تھام اور کوماربڈ مریضوں کے فوری علاج کے لیے اس مہم کا آغاز کیا گیا ہے اس لیے ہر مشکوک مریض کی جانچ، تشخیص اور علاج پر بھرپور توجہ دی جائے..

*ہر ٹیم کو دئیے جانے والے سامان کی فہرست:*
*1)* انفرا ریڈ تھرما میٹر 
*2)* پَلس آکسی میٹر 
*3)* اسٹیکر 
*4)* 2 عدد مارکر پین، ٹی شرٹ، ہیڈ کیپ، بیچ (آئی کارڈ) 
*5)* درج کرنے کے لیے ماجھا کُٹُنب ماجھی جوابداری ایپلیکیشن 
*6)* چھپے ہوئے فارم. (جہاں ایپ چل نہیں سکتا یا کرونا میسینجر چلا نہیں سکتا وہاں پرنٹیڈ ڈاٹا انٹری فارم دئیے جائیں) 
*7)* ٹِرپل لئیر ماسک، 
*8)* سینیٹائزر 

*وزٹ کے دروان ٹیم کے ذریعہ اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر:*
*1)* مہم کے دوران ماسک ضرور لگائیں. 
*2)* ہر دو گھر کی وزٹ کے بعد صابن سے ہاتھ دھوئیں یا سینیٹائزر سے ہاتھ سینیٹائز کریں. 
*3)* ممکن ہوتو ہوادار کھلی جگہ رہ کر معلومات بھریں.

*ماجھا کُٹُنب ماجھی جوابداری مہم کی مدت :*

15 ستمبر سے 25 اکتوبر 2020 کے درمیان ہوگی.
*پہلا راؤنڈ* 15 ستمبر سے 10 اکتوبر کے درمیان 15 دنوں کا ہوگا جبکہ

*دوسرا راؤنڈ* 14 اکتوبر سے 24 اکتوبر کے درمیان 10 دنوں کا ہوگا.

(مفادِ عامہ میں جاری...)

کوئی تبصرے نہیں: