‎, کل جماعتی تنظیم نے ریاستی و مرکزی حکومت کے نام ایڈیشنل کلکٹر کو مکتوب دیا۔

محمد عارف نوری
*( صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں)*
(پریس ریلیز) کرونا مہماری و لاک ڈاؤن سے قبل پورے ملک میں این آر سی، این پی آر کو لیکر تشویش کا ماحول تھا ملک کی انصاف پسند و سیکولر عوام  دستور کے تحفّظ کے لئے سڑکوں پر اترکر احتجاج درج کروا رہی تھی ملک کے اکثر علاقوں میں حق و انصاف کے لئے شاہین باغ طرز پر احتجاج کیا جارہا تھا جسمیں مالیگاؤں شہر بھی شامل تھا اسی دوران پوری دنیا میں کرونا وائرس وبائی بیماری کا کہرام مچا اور پورا ملک اس بیماری کی لپیٹ میں آگیا اسی دوران دہلی فساد بھی ہوا جسمیں خاص طور پر اقلیتوں کا جانی و مالی نقصان ہوا جیسے ہی حالات قابو میں آنا شروع ہوئے حکومت کی جانب سے گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہوا جسمیں خاص طور پر ان لوگوں کو نشانہ بنایا گیا جن لوگوں نے ہمیشہ حق و انصاف، دستورِ کے تحفّظ، ظُلم و بربریت، اقلیتوں اور دبے کچلے افراد پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کیا کرتے تھے اسی سلسلے میں کُل جماعتی تنظیم کی جانب سے ایڈیشنل کلکٹر صاحب کو مکتوب دیا گیا جو ریاستی وزیرِ اعلی ادھوٹھاکرے صاحب و مرکزی حکومت کے نام تھا ایڈیشنل کلکٹر صاحب سے مولانا عبدالحميد ازہری صاحب نے کہا کہ حکومت بےجا گرفتاریوں کو بند کریں جن لوگوں نے دِن کے اُجالے میں پشتول نکالی فائرنگ کی فساد کے لئے اُکسایا، اشتعال انگیز بیانات دیئے وہ کُھلے عام گھوم رہے ہیں جو اصل مجرم ہیں حکومت انھیں گرفتار کریں عمر خالد و دیگر لوگوں کو رہا کیا جائے گزشتہ دنوں مراٹھواڑہ کے بیڑ ضلع میں تبلیغی جماعت کے اراکین کو چند شر پسند عناصر نے ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا اسطرح کی حرکت کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے اس موقع پر مولانا شکیل احمد فیضی، یوسف الیاس، عبد العظيم فلاحی، مولانا سراج احمد قاسمی،اطہر حسین اشرفی، ڈاکٹر اخلاق، عبید الرحمن، قاری طفیل، نورالعین صابری، مولانا اشفاق محمدی، جمیل ٹیلر، مشتاق احمد مسٹیک، مولانا شفیق جمالی، محمد عارف نوری وغیرہ صاحبان موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں: