محمد عارف نوری
(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں)
(پریس ریلیز) شہر کی انتہائی اہم ضرورت "ملٹی اسپیشلیٹی ہاسپٹل" کے لئے پچھلے دنوں تمام مسلک کے علمائے کرام، سیاسی لیڈران و دیگر حضرات سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے تاکہ باہمی اتفاقِ رائے اور اجتماعیت کے ساتھ اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے الحمداللہ شہر میں اس تعلق سے ماحول بن رہا ہے لوگ اس جانب متوجہ ہورہے ہیں ہم تو "صرف آذان دینے کا کام کررہے ہیں" علمائے کرام، سیاسی،سماجی ،فلاحی ،تنظیموں و سرکردہ افراد سے اپیل و گزارش کررہے ہیں کہ آپ لوگ آگے آئیں اللہ پاک کی ذات سے امید ہے انشاءاللہ نتائج بھی اچھے ہونگے اسی سلسلے میں گولڈن نگر ستارہِ ہند گروپ کے نوجوانوں نے "مشن ملٹی اسپیشلیٹی ہاسپٹل" ٹیم کے ذمہ داران محمد عارف نوری ،کاشف سمن، خان باقر، صادق کپتان وغیرہ صاحبان کو بلاکر تائید و حمایت کا تحریری مکتوب دیا اور اس تحریک کے ساتھ شانہ بشانہ چلنے کا یقین دلایا اس تحریک کے ذمہ داران نے علی اکبر ہاسپٹل کا بھی دورہ کیا ڈاکٹر سیّد ساجد خان (RMO) نثار ماما، غیاث باجے والے، خالد بھائی ایمبولینس ڈرائیور، سلیم چاچا صاحب وغیرہ سے ملاقات کرتے ہوئے مریضوں، علاج و سہولیات وغیرہ پر تفصیلی گفتگو کی۔ ایم آئی ایم معاون کارپوریٹر لئیق حاجی صاحب، راحیل حنیف صاحب وغیرہ سے ملاقات کی لئیق حاجی صاحب نے اس تحریک کو مکمل تائید و حمایت کے ساتھ ساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا مشوروں میں ہیلتھ سینٹر(محلّہ کلینک) بنانے کی بھی بات آئی جس کے لیے کئی لوگوں سے بات چل رہی ہے اگر وہ راضی ہوتے ہیں تو جلد ہی کام شروع کیا جائے گا "مشن ملٹی اسپیشلیٹی ہاسپٹل" تحریک کی ایسے لوگ خاص طور پر سراہنا و حمایت کررہے ہیں جنھوں نے ہاسپٹل و علاج و معالجے میں آنے والی تکلیفوں کو بہت قریب سے دیکھا ہے جو لوگ مخالفت کررہے ہیں ان سے بھی ادباً گزارش ہے کہ اگر مالیگاؤں شہر میں واقعی "ملٹی اسپیشلیٹی ہاسپٹل" کی ضرورت ہے تو اپنے طور پر ہی ہاسپٹل کے لئے کوشش کریں اللہ پاک نیتّوں اور دِلوں کے بھید کو جانتا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں