_*مالیگاؤں شہر کے حالات اور علی اکبر ہاسپٹل پر یوسف سیٹھ اور راجیش ٹوپے صاحب کی گفتگو مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر کو فون پر ٹوپے صاحب کی ہدایت گزشتہ روز ممبئی راشٹروادی کانگریس پارٹی ہیڈ آفس مہاراشٹرراشٹروادی کانگریس مائناریٹی نائب صدر حاجی محمد یوسف نیشنل کی قیادت میں شہر مالیگاؤں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے وفد نے وزیرصحت راجیش ٹوپے صاحب سے ملاقات کی اور لاک ڈاؤن میں مالیگاؤں شہر پرائیویٹ ہاسپٹلس جوبند تھے انہیں فوراً چالو کروانے پر وزیر صحت راجیش ٹوپے صاحب کا شہریان مالیگاؤں کیجانب سے شکریہ ادا کیا گیا اور انہیں شال و گل پیش کیاگیا.
راجیش ٹوپے صاحب نے مالیگاؤں شہر کے حالات کے بارے میں پوچھا حاجی محمد یوسف نیشنل نے راجیش ٹوپے صاحب کو بتایا کہ صاحب اللہ کا شکر ہے کہ مالیگاؤں شہر میں حالات پہلے بہت بہتر ہے لیکن گرووارڈ سلم ایریا ہے اور اتنے بڑے وارڈ میں ایک ہی سرکاری علی اکبر ہاسپٹل ہے اور ایسے حالات ملک میں چل رہے پھربھی اس ہاسپٹل میں سونو گرافی کی سہولت نہیں ہے. اور ایکسرے مشین ایک مہینے سے بند پڑی ہے. کارپوریشن کمشنر صاحب کو وہاں کے اسٹاف نے اور ہم کمپلین بھی دی کہ ایکسرے مشین خراب ہے لیکن وہ ابھی تک چالو نہیں ہوئی ہے.*_
_*راجیش ٹوپے صاحب نے مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر دیپک کاسار صاحب کو فون لگایا اور انہیں ہدایت دی کہ علی اکبر ہاسپٹل میں فوراً سونوگرافی اور ایکسرے مشین چالو کیجائے ادھر سے کمشنر صاحب نے کہاکہ صاحب میں بہت جلد ہی علی اکبر ہاسپٹل میں سونوگرافی اور ایکسرے شروع کرادونگا.
مالیگاؤں شہر میں راشٹروادی وادی کانگریس پارٹی کے صدارت کے عہدے کے لئے جاری رشہ کشی کو لیکر حاجی محمد یوسف نے راجیش ٹوپے صاحب سے کہاکہ آج جولوگ واپس پارٹی میں آنا چاہتے ہیں وہ لوگ پارٹی کے سیمبول پر چن کر آنے کے بعد بھی پارٹی کے وہیپ اور اعلیٰ لیڈران کااپنا لیڈر نہیں مانتے ان سے ناسک کمشنرڈیوثنل آفس میں ایک افیڈیویٹ لکھکر لیا جائے کہ یہ راشٹروادی کانگریس کی وہیپ کو مانیں گے.
اسکے بعد ہم مالیگاؤں شہر پارٹی کا اسٹیج لگاتے ہیں آپ آئیے آپکے ہاتھوں انکو پارٹی میں شامل کیاجائے گا پھر صدارت کسکو دینا ہم بیٹھ کر سوچیں گے.
پوری بات سننے کے بعد راجیش ٹوپے صاحب نے کہاکہ اس معاملے کولیکر بہت جلد ہی ایک میٹنگ بلائیں گے اورآپکو بھی اس میٹنگ کے متعلق اطلاع دیجائیگی.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں