اوپن اسکول! معذور اور ڈراپ آؤٹ طلباء کے داخلے کی گائیڈ لائن جاری کی جائے، اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کا مطالبہ

۔۔۔۔

مالیگاؤں (نامہ نگار) : 
تعلیمی سال ۲۰۲۱-۲۱ کے لیے تقریبا سبھی داخلہ کا عمل شروع کیا گیا ہے، لیکن ڈراپ آؤٹ اور معذور طلباء کے لئے جو اوپن اسکول کی سہولت ہے اسکے داخلے کا اب تک کوئی بھی اعلان نہیں ہوا ہے جس سے طلباء میں بےچینی پیدا ہوئی ہے اور وہ تذبذب کا شکار ہو رہے ہیں،اس لئے متحرک تنظیم اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کے بانی و ریاستی جنرل سیکریٹری ساجد نثار احمد نے ریاستی وزیر تعلیم محترمہ ورشا گایکواڑ میڈم اور پونہ بورڈ کے صدر اور سکریٹری سے تحریری مطالبہ کیا ہے کہ فوراً داخلوں کی گایڈ لائن جاری کی جائے ۔مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری پونے کی جانب سے معذور اور ڈراپ آؤٹ طلباء کے لیے اوپن اسکول کا عمل انجام دیا جاتا ہے،  اس سے ہر سال ہزاروں طلباء و طالبات استفادہ حاصل کرتے ہیں،  اوپن اسکول کے داخلوں کی شروعات عام طور پر جون مہینے میں ہوتی ہے لیکن امسال ابھی تک نا تو اسکا اعلان ہوا ہے اور نہ ہی کسی قسم کی گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے،
ریاست کے مختلف اضلاع سے طلباء نے اوپن اسکول کے داخلے کے لیے معلومات فراہم کرنے کی کوشش مگر اُنھیں اسٹڈی سینٹر سے یہ بتایا گیا کہ ابھی تک اُنھیں بورڈ کی جانب سے کسی بھی قسم کی گائیڈ لائن نہیں ملی ہے،
اس وجہ سی طلباء کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،
اس ضمن میں اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے بانی و ریاستی صدر ساجد نثار احمد نے بتایا کہ، ڈراپ آؤٹ اور معذور بچوں کو تعلیمی میدان میں لایا جائے اس لیے حکومت نے اوپن اسکول کی شروعات کی ہے، اور اس کے داخلے عام طور پر جون مہینے میں شروع ہوتے ہے لیکن امسال کووڈ ۱۹ کی  وجہ سے کئی تعلیمی کورسز میں تبدیلیاں کی گئی ہے، لیکن ابھی تک بورڈ کی جانب سے اوپن اسکول طلباء کے ضمن میں کسی بھی قسم کی گائیڈ لائن یا اعلان جاری نہ کرنا، اس سے حکومت کیا دکھانا چاہتی ہے؟
جلد سے جلد حکومت اس ضمن میں میٹینگ کرے اور فیصلہ لیے ورنہ اس سے ہزاروں طلباء و طالبات کو تعلیم سے محروم رہنا ہوگا اور اس کے ذمےدار صرف حکومت ہوگی۔ اس لیئے اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ11138 نے مطالبہ کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں: