مالیگاؤں لگثری یونین کی پریس کانفرنس۔ ‏مطالبات کو ‏لیکر ‏متحرک ہو نے ‏کا ‏اشارہ


آج شہر کے مراٹھا دربار کانفرنس ہال میں مالیگاؤں لکثری مالک یونین کی جانب سے پریس کانفرنس بلوائی گئی جسمیں ذمہ داران نے بتایا کہ گذشتہ کئی مہینوں سے لاک ڈاؤن کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد ورفت بند ہے جسکی وجہ سے لگی مالکان کی معاشی حالت خراب ہو گئ ہے ٹیکسیس انشورنس لیبر خرچ بینک قرض وغیرہ کی ادائیگی مشکل ہو گئی ہے۔ ایسے میں گاڑی ضبط ہونے پر ہے اگر کوئی حادثہ ہوا تو یہ ہم پر مزید پریشانی کا باعث ہوگا۔ سرکار ہمارے ڈوبتے کاروبار پر توجہ دے تاکہ یہ کاروبار دوبارہ شروع ہو سکے۔ معاشی تنگی کی وجہ سے کاروبار بھی ٹھپ ہے ایسے میں سرکار ہمارے ٹیکسیس معاف کرکے بینک سے بھی مفاہمت کرائے۔ وہیں آسان قرض بھی فراہم کرے۔ یونین اس تعلق سے اب اپنے مطالبات، کے لیے متحرک ہو گی اور وزراء اور اعلی آفیسروں سے ملاقات کرےگی۔ اس کانفرنس میں سلیم احمد اپسرا۔ بھارت بھاو جگتاپ۔ مشتاق شیخ ایڈوکیٹ وید یہ میڈم۔ سمیت دیگر لگثری مالکان شریک تھے۔۔

کوئی تبصرے نہیں: