‎کارپوریٹر نُورجہاں مصطفیٰ نادر صاحبہ کو پربھاگ کمیٹی چیئرمین کا عہدہ مبارک ہو۔ مہک فاونڈیشن


*آج بروز منگل بتاریخ 30 ستمبر 2020ء کو انجام پذیر ہوئے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی پربھاگ کمیٹیوں کے چیئرمین چناؤ میں وارڈ نمبر 13 کی تعمیری ذہن، فعال و متحرک خاتون کارپوریٹر محترمہ نُور جہاں محمد مصطفیٰ نادر صاحبہ پربھاگ کمیٹی نمبر 3 کی چیئرمین منتخب ہوئیں- مہک فاؤنڈیشن جعفرنگر کیجانب سے نومنتخب پربھاگ چیئرمین محترمہ نُور جہاں محمد مصطفیٰ نادر صاحبہ اور انتہائی مخلص و ہردلعزیز معاون کارپوریٹر محترم وسیم نادر صاحب کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد و نیک خواہشات پیش کیجاتی ہیں اور مالیگاؤں شہر ضلع کانگریس کمیٹی کے صدرِ محترم شیخ رشید صاحب و قائدِ نَسلِ نَو آصف شیخ رشید صاحب کا خصوصی طور پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جاتا ہے کہ انہوں نے حق بہ حقدار رسید کے مصداق پربھاگ چیئرمین شپ کیلئے درکار نہایت موزوں، تعمیری ذہن، فعال و متحرک اور ذمہ دار خاتون کارپوریٹر محترمہ نُور جہاں محمد مصطفیٰ نادر صاحبہ کو پربھاگ چیئرمین کی انتہائی اہم ذمہ داری سونپی- یقیناً نومنتخب چیئرمین صاحبہ اپنی صلاحیتوں اور اختیارات کو بروئے کار لاکر ایمانداری و ذمہ داری سے وارڈ کے بنیادی مسائل کو حل کرتے ہوئے عوامی مفاد میں اپنے فرائض انجام دیں گی...!*

*منجانب :- صـدر و اراکـین*
*مـھـک فـاؤنڈیشـن، جعفـرنگـر، مـالـیگاؤں*

کوئی تبصرے نہیں: