بہار میں اسمبلی انتخابات کے نزدیک آتے ہی سیاسی پارٹیوں میں ہلچل تیز ہوگئی ہے ۔ اب آر جے ڈی اور جے ڈی یو سمیت دیگر پارٹیوں کی مشکلات بڑھانے کیلئے انتخابی میدان میں یو ڈی ایس اے کی انٹری ہوچکی ہے ۔ الیکشن سے پہلے بہار میں ایک اور نیا اتحاد بن گیا ہے ۔ اے آئی ایم آئی ایم اور سماجوادی جنتا دل کے اتحاد کو یو ڈی ایس اے ایلائنس کا نام دیا گیا ہے ۔ مانا جارہا ہے کہ اویسی کی پارٹی اب بہار میں اپنا پاوں جمانے کی کوشش میں مصروف ہوگئی ہے ۔
بہار اسمبلی انتخابات کی پچ پر انٹری کرنے کے بعد اسد الدین اویسی نے بڑا بیان دیا ۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں اتحاد کو لے کر کئی اور پارٹیوں کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے ۔ جو بھی ہمیں ووٹ کاٹنے والے بتاتے ہیں ، لوک سبھا میں ان کا کیا حشر ہوا یہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔ اویسی نے کہا کہ ہم ٹوینکل ٹوینکل لٹل اسٹار ہیں ، لیکن جنہوں نے بہار کے عوام کے مینڈیٹ کے ساتھ کھلواڑ کیا ، ان سے یہ سوال کیوں نہیں کیا جاتا ۔ اسد الدین اویسی نے اشاروں ہی اشاروں میں نتیش کمار پر حملہ بولا ۔
اسد الدین اویسی نے کہا کہ مسلم ووٹروں پر کسی کا حق نہیں ہے ۔ یہ کوئی دعوی کرتا ہے تو کس حیثیت سے کرتا ہے ، یہ سمجھ میں نہیں آتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی ایک مذہب کی سیاست نہیں کرتے ہیں ، ہم پر جو الزامات لگائے جاتے ہیں وہ غلط ہیں ۔ اے آئی ایم آئی ایم اور سماجوادی جنتا دل اتحاد کو یو ڈی ایس اے ایلائنس کا نام دیا گیا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں