وارڈ کمیٹی نمبر 2 اور 3 میں کانگریس پارٹی کے چیئرمین منتخب۔ ایک نمبر میں سینا چار میں مجلس کے ماجد حاجی


*مالیگاؤں (پریس ریلیز) آج 29 ستمبر بروز منگل کو شہر مالیگاؤں کے پربھاگ چیئرمین کا چناؤ ہوا جس میں کانگریس پارٹی نے اپنا قبضہ برقرار رکھا ہے ۔وارڈ کمیٹی نمبر 2 کے لئے حمیدہ بی شیخ جبّار 6 ووٹوں سے پربھاگ چیئرمین منتخب ہوئیں موصوفہ کو 13 ووٹ ملی جبکہ مدمقابل اپوزیشن کے امیدوار کو 7 ووٹ ملی اسی طرح پربھاگ نمبر 3 میں نور جہاں محمد مصطفیٰ 1 ووٹ سے پربھاگ چیئرمین منتخب ہوئیں موصوفہ کو 12 ووٹ ملے وہیں مدمقابل متحدہ محاذ کے امیدوار کو 11 ووٹ ملی*
*پربھاگ نمبر 2 اور 3 میں کانگریس پارٹی کے چیئرمین منتخب ہونے پر ووٹ کرنے والے تمام ہی ممبران کا دونوں چیئرمین صاحبہ کی جانب سے شکریہ ادا کیا جاتا ہے ساتھ ہی شیخ رشید صاحب و شیخ آصف صاحب کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جاتا ہے*

*ہم نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے امید کرتے ہیں کہ کانگریس پارٹی کے نو منتخب چیئرمین اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے کاموں سے شہریان کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کریں

کوئی تبصرے نہیں: