*وارڈ نمبر 14محمد آباد پانی کی نکاسی کے سنگین مسائل اور اسکے حل کیلئے محمدآباد متحدہ کمیٹی کا وفد ساتھی مستقیم ڈگنٹی صاحب و جمال ناصر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر نتین کاپڑنیس کو دیا آخری الٹی میٹم دیا*


 مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر  ایک ماہ سے
 کارپوریشن سے لاپتہ ہے 
  وارڈ نمبر 14محمد آباد کے پانی کی نکاسی کے اہم اور سنگین مسائل کے حل کیلئے بروز بدھ 30ستمبر کو محمدآباد متحدہ کمیٹی کا ایک وفد ساتھی مستقیم ڈگنٹی کی قیادت میں مالیگاؤں کارپوریشن ڈپٹی کمشنر کو آخری الٹی میٹم دیا پہلے تو تقریباً دیڑھ گھنٹہ ڈپٹی کمشنر کہ انتظار میں ہمیں بیٹھنا پڑا پھر  مجبوراً شوسل ورکر جمال ناصر کہ ہمراہ کمشنر آفس کے باہر ہم لوگوں نے دھرنا دیا نتیجتاً فوراََ نیتن کاپڑنیس نے مٹینگ برخاست کی اور پھر ساتھی مستقیم ڈگنٹی اور آئے ہوئے وفد کو کمشنر آفس میں طلب کیا. مستقیم ڈگنٹی صاحب نے بالکل دو ٹوک انداز میں کہا کہ سارے مسائل سے کمشنر اور کارپوریشن کا ہر چھوٹا بڑا ادھیکاری واقف ہے دوبارہ بتانے کی ضرورت نہیں بس 
ہمیں یہ جواب دو کہ پانی کی نکاسی اور 60فٹ روڈ کا کام کب شروع ہوگا اور مسئلہ کیسے ختم ہوگا ہمیں ایک ٹائم اور تاریخ دو دوسری باتیں مت کرو ساتھ ہی ساتھ سابق کارپوریٹر شوسل ورکر جمال ناصر. شبیر احمد ببلو قریشی ،وغیرہ نے جلد کام شروع کرنے اور نکاسی کا مسئلہ حل کرنے کی باتیں کی ساری باتوں کومدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کاپڑنیس نے کہا کہ کمشنر 7اکتوبر کو کارپوریشن آئینگے اور ایک بار پھر 8اکتوبر کو اس معاملے پر مٹینگ لگائی جائیگی تب ساتھی مستقیم ڈگنٹی نے لاسٹ آخری الٹی میٹم دیا کہ اگر 8اکتوبر تک کوئی عمل بجاونی نہیں ہوئی تو پھر سارے محمدآباد کے ساکنین سمیت چولہا برتن  کیساتھ یہاں ڈیرا جمالیں گے پھر جو بھی حالات ہو اسکی ذمیدار کارپوریشن انتظامیہ ہوگی 

وفد میں ساتھی مستقیم ڈگنٹی سمیت سابق کارپویٹر شبیر احمد ببلو قریشی ، شوسل ورکر جمال ناصر، حاجی فیاض انمول ،محمد آمین اڈے والے،ہارون ٹرالی والے،محمد آصف بنداس،محمد سلطان تانے ماما،نہال مقادم،وسیم احمد،نہال سردار ،لئیق احمد،ابولیث انصاری ، شامل تھے

کوئی تبصرے نہیں: