مولانا عبدالحميد ازہری و مولانا عبدالعظيم فلاحی صاحب تحریک " مشن ملٹی اسپیشلیٹی ہاسپٹل" کے ساتھ

محمد عارف نوری
(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں)

(پریس ریلیز) ہمارے شہر میں دو قسم کے ہسپتال ہیں جوکہ اپنا کام سر انجام دے رہے ہیں ایک سرکاری ہسپتال دوسرا نجی ہسپتال نجی ہسپتالوں کی بات کی جائے تو وہاں علاج کروانا اکثر غریبوں کے بس کی بات نہیں ہوتی کیونکہ ان ہسپتالوں کی فیس ہی اتنی ہوتی ہے کہ غریب سُن کر ہی دنگ رہ جاتا ہے اگر اس کے برعکس سرکاری ہسپتالوں کی بات کی جائے تو ہم بخوبی واقف ہیں جدید مشینری، طبّی سہولیات، اسٹاف اور اچھے ڈاکٹروں کا فقدان ہے پھر ہمارے شہر کا غریب کہاں جائیں؟ اسی لیے مجبوراً ہمارے شہر کے لوگ دوسرے شہروں میں علاج کے لیے در بدر دھکے کھاتے ہیں آج ہمارے شہر کو اچھے ملٹی اسپیشلیٹی ہاسپٹل کی سخت ضرورت ہے لاک ڈاؤن میں یہ بات کھل کر سامنے آئی جب ہم نے سینکڑوں لوگوں کو کھودیا اسی لیے "مشن ملٹی اسپیشلیٹی ہاسپٹل" شروع کیا گیا اسی سلسلے میں شہر کے مشہور و معروف بزرگ عالمِ دین حضرت مولانا عبدالحمید ازہری صاحب سے ملاقات کی گئی حضرت اس تحریک سے بہت متاثر ہوئے اور کہا کہ اگر میری طبیعت ٹھیک ہوتی تو میں ضرور آپ لوگوں کے ساتھ اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے محنت کرتا خیر میری دعائیں آپ کے ساتھ ہے میری سرپرستی اور رہنمائی آپ کے ساتھ رہے گی راشٹریہ مسلم مورچہ کی جانب سے مکمل تائید و حمایت اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا جماعتِ اسلامی ہند مالیگاؤں کے حضرت مولانا عبدالعظيم فلاحی صاحب سے بھی ملاقات کی گئی حضرت سے تفصیلی گفتگو ہوئی انھوں نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تحریک کے لئے دعائیں کی اور کہا کہ بہت پہلے ہی ہمارے شہر میں ملٹی اسپیشلیٹی ہاسپٹل بن جانا چاہیے تھا خیر آپ لوگ کوشش کررہے ہیں اللہ پاک آپ لوگوں کو کامیابی عطاء کرے اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا جو لوگ اس نیک کام میں حصّہ لینا چاہتے ہیں ہم سے رابطہ کریں۔ محمد عارف نوری 8208152800
کاشف سمن 

کوئی تبصرے نہیں: