اردو کارواں ممبئی، کی جانب سےعصمت چغتائی کی یوم پیدایش کے موقع پر "آل مہاراشٹر افسانہ گوئ مقابلہ


*اردو کارواں ممبئی، کے زیر اہتمام آل  مہاراشٹر افسانہ گوئ مقابلہ بیاد و بنام "عصمت چغتائی" کیا جا رہا ہے عصمت چغتائی سے آج پوری اردو دنیا واقف ہے نئ نسل اور اردو زبان و ادب کے طلباء وطالبات تک معروف ادیبہ کے کارہائے نمایاں، انکی خدمات کو پیش کرنے کے لئے اردو کارواں ممبئی کی جانب سے مورخہ،31- اگست 2020ء، بروز پیر بوقت 2:30 بجے تا اختتام آل مہاراشٹر مقابلہ افسانہ گوئ کا آن لائن مقابلہ ہوگا جسمیں مہاراشٹر کے ہر جونئیر کالج سے ایک طالب علم/ طالبہ حصہ لے سکیں گے- یہ مقابلہ آن لاین زوم میٹنگ پر منعقد ہوگا- ججس کا ایک پینل ہوگا- اول، دوم، سوم مقام حاصل کرنے والے طلباء کو نقد انعامات سے نوازا جائے گا جو بالترتیب 2000 /1500 /1000 پر مشتمل ہوگا ساتھ ہی"ای سرٹیفکیٹ" بھی دیا جاے گا- اس کے علاوہ مقابلے میں حصہ لینے والے دیگر طلباء کو بھی "ای سرٹیفکیٹ" دیا جاے گا- مقابلے میں نام درج کروانے کی آخری تاریخ 28- اگست 2020ء ہے- مزید معلومات کے لیے ذیل کے ان نمبرات پر رابطہ کیا جا سکتا ہے. فرید احمد خان صدر اردو کارواں، ممبئ (9967941228) شبانہ خان جنرل سیکرٹری اردو کارواں (9769095285) رضوان ربانی، ادارہ نثری ادب، مالیگاؤں (8983174977) واٹساپ پر رابطہ کریں*. 
شرائط/ قوانین و ضوابط مقابلہ،
*1) آل مہاراشٹر جونیر و ڈی ایڈ کالج سے ایک طالب علم/ طالبہ حصہ لے سکتے ہیں- 2) کالج کا شناختی کارڈ 2019 ضروری ہے- 3) افسانہ بغیر دیکھے پیش کرنا ہے-4) آواز، تلفظ، انداز بیاں، چہرے کے تاثرات پر خاص توجہ ضروری ہے-5) کسی بھی افسانہ نگار کے افسانے کو پیش کیا جا سکتا ہے- طالبعلم اپنا لکھا افسانہ بھی پیش کر سکتے ہیں- 6) افسانہ گوئ کے لیے 5- منٹ دیے جائیں گے- 4 منٹ پر وارننگ بیل ہوگی- 7) افسانہ ہر صورت 5 منٹ رہے گا 5 منٹ کے بعد منفی نمبرات کا اندراج ہوگا- 8) ذاتی تفصیلات کا اندراج اس طرح کروائیں- طالب کا نام..۔۔.درجہ(سال اول، دوم،سوم)..۔۔.کالج کا نام..۔۔. کالج کا پتہ۔۔۔۔ڈسٹرکٹ...۔۔فون نمبر..۔۔*
فقط:-
*فرید خان*، ممبئی 9967941228
*شبانہ خان*، ممبئی 9769095285
*رضوان ربانی*، مالیگاؤں 8983174977

کوئی تبصرے نہیں: