دارالیتمی بچپن سے شادی تک بچیوں کا اپنا گھر


بروز جمعرات 25ویں بچی کا نکاح و رخصتی
جیساکہ آپ تمام حضرات بخوبی جانتے ہیں کہ  دارالیتمی (لڑکیوں کا یتیم خانہ) پوارواڑی قوم کی یتیم و بے سہارا بچیوں کےلئے دینی تعلیم و تربیت کی محفوظ پناہ گاہ ہے۔جہاں بچیوں کی بچپن سے دینی وعصری تعلیم و تربیت کے بعد شاری بیاہ تک کی مکمّل ذمےداری احسن طریقے سے ادا کی جا رہی ھے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی میں مورخہ 6 اگست بروز جمعرات کو مدرسہ ھذا سے اس سال شعبہ عالمیت سے سند فراغت حاصل کرنے والی چالیس گاؤں کی طالبہ کا  نکاح عمل میں آیا۔ یہ بچی گزشتہ 14 سال سے دارالیتمی میں زیرِ تعلیم تھی۔ حسب روایت نکاح کے موقع پر اس بچی کو   بھی مخیران کے تعاون سے ضروریات زندگی کے مکمل سامان ادارے کی جانب سے دئیے گئے ۔ خطبۂ نکاح مولانا محمد مصطفیٰ جمالی صاحب نے پڑھایااور   اس سے قبل نکاح کے عنوان پر تفصیلی بیان بھی فرمایا۔
*پنپڑکھیڑ (چالیس گاؤں )* میں ہونے والے اس نکاح میں مالیگاؤں سے 
*قاری محمد سلمان صاحب(ناظمِ اعلیٰ )،مولانا محمد مصطفیٰ جمالی صاحب،حاجی ندیم احمد قدسی صاحب ،مختار احمد صاحب ،جاوید احمد* شرکت کی اور زوجین کو دعاؤں سے نوازا۔
                      شعبہ 
               نشر و اشاعت
         دارالیتمی ،پوارواڑی
9890811886
9270057854

کوئی تبصرے نہیں: