(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں)
(پریس ریلیز) لاک ڈاؤن کے دوران تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولیں بند تھی اسی دوران تقریباً 3 مہینے قبل ہی سرکار نے تمام مہانگر پالیکا، نگر پالیکا ،پنچائیت، نگر پنچائیت و تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو حکم جاری کیا تھا کہ جس اناج سے بچّوں کو کھچڑی وغیرہ بنا کر دی جاتی تھی اُس جمع شدہ اناج کو بچّوں میں تقسیم کردیا جائے اِس معاملے میں حفاظت گروپ کے ذمہ داران نے کمشنر صاحب کو مکتوب دیا تھا اور مسلسل اس کام کے لیے کمشنر صاحب، و نائب کمشنر صاحب سے رابطہ کیا جارہا تھا پچھلے دنوں کمشنر صاحب نے تمام اسکولوں کو حکم نامہ جاری کردیا حکم نامے کے مطابق شہر کی کئی اسکولوں نے جمع شدہ اناج بچّوں میں تقسیم کردیا کئی اسکولوں میں تقسیمِ اناج جاری ہے 27 اگست 2020 کو بڑی مالیگاؤں اسکول میں بھی رزلٹ کے ساتھ بچّوں کو اناج تقسیم کیا گیا اسی طرح شہر کی دیگر اسکولوں کے ذمہ داران سے گزارش و اپیل ہے کہ جمع شدہ اناج غریب بچّوں میں تقسیم کریں ورنہ مجبوراً ہمیں ان کے خلاف شکایت درج کرنی ہوگی جن اسکولوں نے ایمانداری سے بچّوں میں اناج تقسیم کردیا ہے اللہ پاک انھیں کامیابی و کامرانی عطاء فرمائے حفاظت گروپ مالیگاؤں کی جانب سے انھیں مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں