محمد عارف نوری
(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں)
(پریس ریلیز) بڑے افسوس کا مقام ہے کہ ہمارے شہر مالیگاؤں میں جہاں عوام روڈ، گٹر، بجلی ،پانی ،گندگی ،بدبو کو لیکر پریشان نظر آتی ہے وہی صحت کے حوالے سے دیکھا جائے تو ہر جگہ شرمناک صورتحال دکھائی دیتی ہے ہمارے شہر کے سرکاری اسپتالوں میں جدید مشینری، طبّی سہولیات، بہترین ایماندار اسٹاف و ڈاکٹروں کی کمی محسوس کی جاتی ہے جس کے باعث کئی مریض اپنی جانوں کی بازی ہار جاتے ہیں یا دوسرے شہروں میں بھٹکتے، دھکّے کھاتے ہیں اور اپنی جمع پونجی اپنوں کے علاج میں صرف کردیتے ہیں آئندہ ایسا نا ہو اور ہمارے شہر میں بہترین "ملٹی اسپیشلیٹی ہاسپٹل" ہونا چاہیے جس کے لیے "مشن ملٹی اسپیشلیٹی ہاسپٹل " نامی تحریک شروع کی گئ اور شہر کے علمائے کرام، سیاسی،سماجی ،فلاحی ،تنظیموں،اداروں، سوشل ورکروں و سرکردہ افراد سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے تاکہ مضبوط لائحہ عمل تیار کرکے اس تحریک کو کامیاب بنایا جاسکے اسی سلسلے میں محمد عارف نوری، کاشف سمن و دیگر احباب نے مفتی آصف انجم ملّی ندوی صاحب اور جناب فیروز آعظمی سے ملاقات کی اس موقع پر مشن ملٹی اسپیشلیٹی ہاسپٹل "ٹیم نے شہری حالات، اچھا ملٹی اسپیشلیٹی ہاسپٹل نا ہونے کی وجہ سے عوام کو ہونے والی تکالیف وغیرہ کے تعلق سے تفصیلی گفتگو کی مفتی آصف انجم ملّی و جناب فیروز آعظمی صاحبان نے ہماری حوصلہ افزائی کی اور اس تحریک کی کامیابی کے لیے دعائیں فرمائی اور اس تحریک کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا یقین دلایا۔
یہ ضروری ہے کہ آنکھوں کا بھرم قائم رہے
نیند رکھو یا نہ رکھو خواب معیاری رکھو
جو لوگ چاہتے ہیں کہ شہر کو آج ملٹی اسپیشلیٹی ہاسپٹل کی ضرورت ہے اور جو لوگ کوشش کررہے ہیں یا جو لوگ اس تحریک کا حصّہ بننا چاہتے ہیں ہم سے رابطہ کریں۔
محمد عارف نوری 8208152800
کاشف سمن 9325088833
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں