مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کا کارپوریشن اور تمام عوامی نمائندوں کو بنیادی مسائل کو حل کروانے کا چیلنج
مالیگاؤں (پریس ریلیز) شہر کی مقامی ناہل اور ناکارہ ثابت ہوچکی سیاسی جماعتوں سے بیزار ترقی پسند تعلیم یافتہ نوجوانوں کی تنظیم "مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ" کی جانب سے ہر وارڈ کے بنیادی مسائل کو عوام کی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اسے حل کرنے کیلئے کارپوریشن انتظامیہ پر دباؤ بھی بنایا جائے گا. اس طرح کی ایک عملی مہم چلانے کا فیصلہ تنظیم کی مشاورتی میٹنگ میں لیا گیا.
مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے مشاورتی میٹنگ 22 اگست2020 بروز سنیچر رات میں دس بجے کوالیٹی بیکری عبداللہ نگر میں منعقد کی گئی. اس میٹنگ میں شہر کے سلگتے ہوئے عوامی مسائل پر چرچا کی گئی. ہر وارڈ کے بنیادی مسائل پر خاص توجہ دی گئی اور اسے حل کرنے کیلئے ورکنگ ٹیم بنانے کا فیصلہ لیا گیا.
احتشام شیخ بیکری والا نے کہا کہ اب ہمیں عملی طور پر عوام کے بیچ جاکر ان کے مسائل پر بات چیت کرنا ہے اور اسے حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنی ہے.
ببلو بھائی نے وارڈ وائز ورکنگ ٹیم بنانے کا مشورہ دیا اور ہر وارڈ میں تنظیم کا مقصد پورا کرنے کیلئے ترقی پسند تعلیم یافتہ اور سنجیدہ افراد کو جوڑنے کی بات رکھی. انجینئر اسد اللہ نے شہر کے ادھورے اور غیر معیاری تعمیراتی کاموں کی جانب توجہ مرکوز کرواتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں کیلئے مختص ترقیاتی کام باقی ہیں انھیں مکمل کرانے کیلئے تحریک چلانے کی اشد ضرورت ہے.
اس میٹنگ میں احتشام بیکری والا (صدر), عمران راشد (نائب صدر), اظہر شیخ (سیکریٹری), اسامہ اعظمی (ترجمان), پروفیسر حبیب الرحمن, انجینئر اسداللہ, ببلو بھائی(صدر, ٹیلر یونین), ایس این انصاری, رضوان بلڈر, فرنود رومی (یوٹیوبر)، رئیس عثمانی، صدام بھائی، شوکت لیاقت،شعیب قاسمی،ندیم پلمبر ،رضوان بلڈر،رئیس سہارا،اور دیگر فعال ممبران نے شرکت کیں اور عوامی مفاد میں نیک مشورے پیش کئے.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں