بینا ونابیناؤں کا مدرسہ میں جشن یوم آزادی

مورخہ۱۵؍ اگست ۲۰۲۰ء بروز سنیچر صبح ساڑھے ۸؍ بجے درگاہ حضرت معصوم شاہ کٹی چندن پوری روڈ مالیگاؤں میں *سنی جمعیۃ الاسلام مالیگاؤں کے زیر اہتمام بینا و نابیناؤں کا مدرسہ دارالعلوم اہل سنّت فیض القرآن لڑکیوں کا مدرسہ عائشہ للبنات معصوم یتیم خانہ میں جشن یوم آزادی کے موقع پر سنی اشرف اکیڈمی کے بانی الحاج اطہر حسین اشرفی صاحب جانشین صوفی ملت حضرت پیرزادہ نورالعین صابری صاحب ٹرسٹیان ذمہ داران مدرسین معلمات طلباء و طالبات کے بدست رسم پرچم کشائی ہوئی۔* اس موقع پر *حافظ محمد ذاکر نابینا صاحب نے ترانہ ’’سارے جہاں سے اچھا‘‘ پڑھا۔*
 *’الحاج اطہر حسین اشرفی صاحب علما حق کی قربانیاں آزادی میں کیا رہی مختصراً خطاب کیا۔ جانشین صوفی ملت نے مسلمانوں سے گذارش کی کہ ’’اس دیش کی آزادی میں ہمارے اسلاف نےجو کارہائے نمایاں قربانیاں پیش کی   ہیں انھیں یاد رکھا جائے.* دعا *"قاری محمد یوسف چشتی صاحب نے کی صوفی ملت صاحب کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔* 
*حاضرین میں* الحاج صوفی سعید احمد سعدی، سیٹھ اکبر، صوفی فخرالدین قادری چشتی، امتیاز سیٹھ، ریاض احمد عطر والے، سامو سیٹھ، مولانا مختار اشرفی، حافظ ساجد اشرفی، حافظ عرفان رضا (نابینا) حافظ سید اسرار (نابینا) صوفی عبدالماجد قادری، قاری نور محمد چشتی، حکیم محمد صابر، حامد بابا، انور بھائی وغیرہ *معصوم یتیم خانہ کی معلمات و طالبات و مدرسہ کے طلبا شریک رہے۔*
*"پورے دیش اور دُنیا سے وبائی امراض کے خاتمے کے لیے دُعا کی گئی۔‘‘*
*ایسی تحریری اطلاع بغرض اشاعت ناظم اعلیٰ صوفی جمیل احمد قادری ٹیلر نے جاری کی۔*

کوئی تبصرے نہیں: