الیکٹرونک میڈیا ، پرنٹ میڈیا ، اور سوشل میڈیا کے اس جدید دور میں بھی تحریری بورڈ کی اہمیت و افادیت برقرار ہے ۔ شہر ایک گنجان آبادی پر مشتمل ہے اور ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو درج بالا میڈیا کے وسائل سے محروم ہے اور وہ راہ چلتے بورڈ پڑھ کر حالات حاضرہ سے باخبر ہوتا ہے اس لیے سیوک ایجوکیشنل سوشل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نے حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی سرپرستی میں آج بروز جمعہ مورخہ 7 اگست 2020 مشاورت چوک میں حافظ عبداللہ ابن مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کے ہاتھوں تحریری بورڈ کی نقاب کشائی عمل میں آئی ۔ جس پر تحریر ہے سماج کی فلاح و بہبود کے لیے اور اموات کی خبریں تحریر کرنے کیلے بغیر اجازت یہ بورڈ استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ اس پر مسرت موقع پر مٹھائی تقسیم کی گئی ۔ تقریب نقاب کشائی میں سلیم گڑبڑ، صدر سیوک سوسائٹی سہیل ماسٹر ، انصاری رضوان احمد، انصاری زبیر احمد، آصف بنداس، نیاز احمد، اعجاز ایم آئی سی بلڈ ڈونر گروپ، مسعود مولانا کمپاؤنڈ زاہد اختر، عطاء الرحمن، سہیل احمد، عبدالکریم، عبدالرشید صاحبان حاضر تھے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں