پوچھتا ہے مالیگاؤں! جونا آگرہ روڈ کی تعمیرنو کب ہوگی(احتشام شیخ بیکری والے .صدر مالیگاؤں ڈیولپمنٹ ‏فرنٹ

 

مالیگاؤں شہر سالوں سے لیڈروں کی بے حسی کی وجہ سے خستہ حالی کا شکار ہے اور حالیہ چار پانچ مہینوں سے تو اوربھی برا حال ہے. مگر ہمارے شہر کے نمائندے "ہوتّو تو "کھیلنے میں مصروف ہیں. 
  شہر کے ترقی پسند تعلیم یافتہ نوجوانوں کی تنظیم مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے میدان میں آنے سے تھوڑی سی ہلچل مچ گٸ ہے. اس کااندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایک طرف سابق رکن اسمبلی نے کم از کم جونا آگرہ روڈ کے گڑھے بھرنے کا مطالبہ تو کیا.  حالانکہ آگرہ روڈ کی خستہ حالی کو دیکھتے ہوۓ نئے سرے سے اسکی تعمیر وتزٸین کی بات کرنا چاہئے تھی. ورنہ کھڈا بھروائی کی رسم ہر تہوار کے موقع پر ہوتی ہے. 
دوسری جانب موجودہ رکن اسمبلی اپنے سو دن پورے ہونے پر خود ہی عوام کے سامنے حساب دینے لگے ہیں اور شہر کی خستہ حال سڑکوں کی تزئین کاری اور تعمیر نو کی بات کر رہے ہیں. یہاں تک کہ مختص فنڈ کے استعمال کا وعدہ بھی اب کرنے لگے ہیں. 
خیر ہمارا تو مقصد ہی ہے شہر کی تعمیر وترقّی ہونا چاہئے کسی بھی لیڈر کے ذریعے ہو کچھ نہ کچھ تو ہونا ہی چاہئے مگر سابق رکن اسمبلی نے آٹھ دن میں کام پورا نہ ہونے پر سٹی انجینٸر کا منہ کالا کرنے کی دھمکی دی ہے یہ بھی عوام کی آنکھ میں دھول جھوکنے کے برابر ہے گھر کی مرغی دال برابر اگر منہ کالا ہی کرنا ہے تو سٹی انجینٸر ہی کا کیوں کمشنر یا میٸر کا کیوں نہی ؟کہیں دال میں کچھ کالا تو نہیں ؟ پوچھتا ہے مالیگاٶں  

فقط: صدر و اراکین مالیگاوں ڈیولپمنٹ فرنٹ

کوئی تبصرے نہیں: