*پرائیویٹ بجلی کمپنی کا ناکارہ نظام!*
محمد عارف نوری
(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں)
*پرائیویٹ بجلی کمپنی کا ناکارہ نظام!*
محمد عارف نوری
(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں)
(پریس ریلیز) ہر مرتبہ شہر کے سیاسی لیڈران نے سرکاری اداروں میں نظام کی بہتری کا عوام کو کئی سالوں سے لولی پاپ دیتے رہے ہیں اقتدار پر براجمان ہونے سے پہلے قوم کے مسائل کو فوری حل کرنے کا ڈرامہ کیا جاتا ہے اور پھر اقتدار کی کرسی پر بیٹھتے ہی اپنے ہاتھوں سے قوم کے مسائل کا جنازہ نکال دیا جاتا ہے اپنی نااہلی نالائقی کی وجہ سے عوام پر ظلم ڈھانے والے چند اداروں کے سامنے اربابِ اقتدار گھٹنے ٹیکتے نظر آتے ہیں جس کا خمیازہ بھولے بھالے شہریان کو بھگتنا پڑتا ہے گیس، پیٹرول ،بجلی، پانی، علاج، تعلیم، روزگار وغیرہ عوامی مسائل کا ہر دور میں بڑھی دھوم سے جنازہ نکالا گیا ہے جب سے مالیگاؤں شہر میں بجلی کی نجکاری ہوئی ہے بجلی کمپنی نے اپنی من مانی شروع کردی ہے
چارجیز لگا کر بجلی بل بھیجنا، بنا نوٹس کے میٹر کانٹا، بے وقت بجلی گھنٹوں بند کرنا، اکثر مسلم علاقوں میں عین نلوں کے وقت بجلی بند کرنا، گھنٹوں بجلی بند ہونے کی صورت میں چوری کی شرح میں اضافہ ہو گیا ہے، برسات کا موسم ہے شہر میں جگہ جگہ گھڑوں میں پانی جمع ہے اندھیرے کی وجہ سے حادثات ہورہے ہیں اور شہر کی قیادت بالکل خاموش ہے لاک ڈاؤن کے دوران عوام معاشی طور پر بے انتہا پریشان تھی گھروں میں اناج بالکل ختم ہوچکا تھا تمام لوگ ایکدوسرے کی مدد کررہے تھے ایسے نازک حالات میں لاک ڈاؤن کے دوران بار بار بجلی بل معافی کا مطالبہ کیا گیا پر اس پرائیویٹ کمپنی نے بجلی بل معاف کرنے کی بجائے بقایا بجلی بل پر زور دینا شروع کردیا جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس کے علاوہ بجلی بل کے معاملے میں عوام کو حراساں کیا جاتا ہے غریب عوام کے ساتھ من مانی کی جاتی ہے اس سنگین مسئلہ پر کوئی سنجیدہ کوشش دکھائی نہیں دے رہی ہے کسی میں اتنی ہمت جرات نہیں کہ اس کمپنی کو لگام ڈال سکے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں