مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی کوشش کا اثر

(پریس ریلیز)
بات صرف ان دنوں کی ہی نہیں بلکہ گزشتہ سے ہی مالیگاؤں کی کیا حالت ہے ہم اور آپ بہتر جانتے ہیں۔ شہر کی سیاست غلیظ اور نہایت غلیظ ہوچکی ہے۔
*شہر میں تعمیر و ترقی ہو , شہر سے مفاد پرستی والی سیاست ختم ہوکر ایماندار قوم کا درد رکھنے والی ،تعلیم یافتہ، نوجوان سیاست کا جنم ہو* اسی مقصد کے تحت مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کا قیام عمل میں آیا۔ امام احمد رضا روڈ (بھنگار بازار) کی حالت نہایت خراب ہے اسکولی طلباء وطالبات اور عام شہریوں کو اس روڈ سے گزرنے میں نہایت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اسی سلسلے میں مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے 07/8/2020 بروز جمعہ کو مالیگاؤں کارپوریشن کمشنر دیپک کاسار کو میمورنڈم دے کر مطالبہ کیا گیا کہ روڈ تعمیر کی جائے ورنہ دھرنا آندولن کی راہ اختیار کی جائے گی۔اس کوشش کا اثر یہ ہوا کہ فوراً اس روڈ کے گڑھے بھر دیے گئے۔لیکن ہمارا مطالبہ ہے کہ روڈ نئے سرے سے تعمیر ہو۔اسی لئے 11/8/2020 کو دوبارا میمورنڈم دے کر مطالبہ کیا گیا ہے۔اگر ایک ہفتہ کے اندرکام شروع نہیں ہوتا ہے تو مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے صدر و اراکین امام احمد رضا روڈ پر دھرنا دیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں: