ازقلم : محمد عارف نوری
(صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں)
(پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر میں برسوں سے مسلم اقتدار رہا ہے اس کے باوجود مالیگاؤں شہر آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے برسوں سے شہر کی عوام روڈ، گٹر، بجلی، پانی، گندگی، آتی کرمن، صحت و صفائی کو لیکر پریشان نظر آتی ہے اس گنجان آبادی والے مزدوروں کے شہر مالیگاؤں میں ملٹی اسپیشلیٹی ہاسپٹل نا ہونے کی وجہ سے روزانہ لوگ اپنے پیاروں کو مرتے اور تکلیف میں دیکھتے ہیں اور سفر کی صعوبتیں برداشت کرکے علاج کے لیے دوسرے شہروں کا رخ کرتے ہیں خاص طور پر روز کمانے کھانے والا غریب اور مزدور طبقہ بے انتہا پریشان نظر آتا ہے اسی بات کو محسوس کرتے ہوئے ملٹی اسپیشلیٹی ہاسپٹل بنانے کے لئے تحریک شروع کی گئی اس تحریک کو کسطرح کامیاب بنایا جائے اور لوگوں میں بیداری پیدا کرنے اور مشوروں کے لئے شہر کی سرکردہ شخصیات سے ملاقات کا سلسلہ جاری کیا گیا اسی سلسلے میں شہر کے مشہور و معروف عالمِ دین حضرت مولانا عمرین محفوظ رحمانی صاحب، کارپوریٹر و سابق اسٹینڈنگ چیئرمین امانت اللہ پیر محمد صاحب، مشہور سماجی خدمات گار شفیق اینٹی کرپشن صاحب و دیگر صاحبان سے ملاقات کی گئی مولانا عمرین محفوظ رحمانی صاحب نے اپنے مفید مشوروں سے نوازا اور اس تحریک کے لئے دعائے خیر اور تعاون کا یقین دلایا کارپوریٹر امانتُ پیر محمد صاحب نے اپنے لیٹر پیڈ پر مکمل تائید و حمایت اور تحریک کے ساتھ شانہ بشانہ چلنے کا ارادہ ظاہر کیا شفیق اینٹی کرپشن صاحب اس تحریک سے کافی متاثر ہوئے اور کہا کہ یہ وقت کی ضرورت ہے ضرور ہم اس نیک کام کے لیے ساتھ دیں گے اس موقع پر محمد عارف نوری، کاشف سمن صاحب، جنید سہارا، اقبال بالے الاؤنسر ،صادق کپتان و دیگر احباب موجود تھے۔
نا ہم سفر نا ہم نشیں سے نکلے گا
ہمارے پاؤں کا کانٹا ہمیں سے نکلے گا
شہر کے تمام اداروں، کلبوں، تنظیموں، سوشل ورکروں و سرکردہ افراد سے گزارش ہے کہ اس تحریک میں ہمارا ساتھ دیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں