مدرسہ عثمانیہ کی طرف سے یہ خوشخبری دی جاتی ہے کہ *31؍ اگست بروز پیر عصر کی نماز کے فوراً بعد* سے *عربی زبان سکھانے والا چار (4) ماہ کا کورس* شروع ہونے جارہا ہے۔ یہ کورس ان تمام اردو یا نگریزی پڑھے ہوئے شائقین کیلئے ہے ، جو مدرسہ یا اسکول و کالج میں پڑھے ہوئے ہوں ۔ اس *چار (4) ماہ کے کورس سے عربی پڑھنا ، عربی مضمون نگاری ، عربی بولنا اور عربی زبان میں خطابت کرنا* سکھایا جائے گا ۔نوٹ :مندرجہ ذیل نمبروں سے رابطہ کرکے مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
9922648786
8087256439
8623002017
داخلہ فارم مدرسہ عثمانیہ (مولوی محمد عثمان پورہ ، مولانا آزاد روڈ ، نیاپورہ ) کے دفتر سے حاصل کریں ۔
تمام مسلمانوں سے بالخصوص اردو یا انگریزی پڑھے لکھے نوجوانوں سے اور دعوت و تبلیغ کے احباب سے گذارش ہے کہ اس کورس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں کیونکہ عربی زبان قرآن کی زبان ہے اور قرآن کریم ایمان کے بڑھنے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے اور اسی طرح عربی زبان ہم سب کے محبوب حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی زبان ہے ۔ عربی زبان کے بغیر شریعت کے نصوص کو سمجھنا مشکل ہے اور اسی طرح عربی زبان سیکھیں گے تو عربوں میں اور عربوں کے ترجمان بن کر دعوت و تبلیغ کا فریضہ سارے عالم میں انجام دے سکتے ہیں ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں